نئی دہلی،؛ نئے شہریت قانون (سی اے بی ) کی مخالفت میں طلباء کے شدید احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہفتہ کو سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے طلباء کے پرامن مظاہرے پر پولیس کی لاٹھی چارج سے طلباء میں غصہ ہے ۔ کئی طلبا ء شدید زخمی ہیں اور وہ امتحانات میں حصہ لینے کی حالت میں نہیں ہیں ۔ احاطے میں کشیدگی برقرار ہے ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ حکامات تک یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے ہیں ۔
Protests against Citizenship Act erupt in Delhi; clash breaks out between Jamia Millia Islamia students and police. Watch https://t.co/FSpYF8Qjiy
— Yusra Husain (@yusrahusain) December 13, 2019
جامعہ کے میڈیا انچارج احمد عظیم نے امتحانات ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران امتحانات ہوئے تھے لیکن کشیدگی مزید بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کو احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھانا پڑا ۔ اب فی الحال آج کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔
About last night, women of Jamia Millia Islamia lead the way in opposing the bigoted Citizenship Amendment Act and calls for all India NRC. #CABEkDhokaHai pic.twitter.com/xrSxNQF5sm
— Umar Khalid (@UmarKhalidJNU) December 13, 2019
واضح ر ہے کہ جمعہ کو طلباء نے شہریت قانون کے سلسلے میں پارلیمنٹ تک مارچ کیا تو پولیس نے انہیں جامعہ کے مرکزی دروازے کے نزدیک روک لیا اور لاٹھی چارج کیا جس میں تقریبا 70 طلباء زخمی ہو گئے ۔ طلباء نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔جس میں کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں ۔ طلبا ء کا احتجاج جاری ہے اور اب انہیں اساتذہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی یونیورسٹی ٹیچرس یونین نے بھی طلباء پر پولیس کروائی کی سخت مذمت کی ہے ۔
Over 200 Jamia alumni condemn the police violence against protesting students from Jamia University. Demand:
1. Immediate release of detained students
2. Action and inquiry against the police brutality
3. Rollback of the #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/I0lDa5REQv— Neha Dixit (@nehadixit123) December 13, 2019