لکھنؤ: سنبھل میں حالیہ تشدد کے بعد اکھلیش یادو کی ہدایت پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے 15 رکنی وفد نے علاقے کے حالات کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ وفد 24 نومبر کو عدالت کے حکم پر سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہونے والے تشدد کی تحقیقات کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔









