کانپور: بلہور تھانہ حلقے کے گدھن پور علاقے میں ایک مندر کے قریب ممنوعہ جانوروں کی باقیات ملنے کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ‘غیر قانونی طریقے’ سے جانور ذبح کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ لاپرواہی کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔









