دیوریا، 19 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں دیوریا ضلع کے گوری بازار علاقے میں پیر کی دیر رات بولیرو اور بس کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس افسررودرپور، جلجیت سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ پیر کی رات دیر گئے کشی نگر ضلع سے ایک بولیرو میں تلک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گوری بازار علاقے میں پنہا موڑ پر، جب بولیرو سواری کو لے جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔ اس ھادثہ میں رام پرکاش، وشیشتھا، انکور پانڈے، رامانند موریہ، رام سمجھ اور ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج رہی ہے۔ اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔