قاہرہ ۔مصر کے صحرائے سینائی میں دہشت گرد حملے سے جو دولت اسلامیہ نے فوجی چوکی پر کیا تھا کم از کم 15 دہشت گرد اور 12 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ کئی دہشت گرد اور 6 فوجی زخمی بھی ہیں ۔
فوج کے ترجمان سمیر نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے صحرا میں دہشت گردوں کی تلاشی مہم جاری رکھی ہے ۔
عسکریت پسندوں کی قیادت دولت اسلامیہ کررہا تھی جو ملازمین پولیس ججس اور فوجیوں پر حملے کرتی رہی ہے ۔ تاحال تشدد سے 700 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔