بہرائچ : ضلع کے رسیا علاقے میں ہوئے دو قتل سے دہشت کا ماحول ہے ۔ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری نوشادی شدہ لڑکی کا گلا ریت کر قتل ہوا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ویپن مشرا نے اتوار کو یہاں کہا کہ ہفتے کی دیر رات رسیا علاقے کے گاؤں جان داخلہ بلبل میں راجیندر بھارتی کو نامعلوم لوگوں نے سوتے وقت گولی ماردی گئی۔ان کو ضلع اسپتال علاج کے لئے بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ان کی بیوی وملا بھارتی نے کہا کہ قریب ڈیڑھ بجے رات ڈیڑھ بجے رات دو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مارکر ان کے شوہر کو قتل کردیا۔قاتلوں کو انہوں نے بھاگتے ہوئے دیکھا۔دوسرا واقعہ بھی رسیا علاقے کے وشناپور گاؤں میں ہوا۔
سبھاش کی بیٹی رانی دیوی کی ان کے گھر کے پاس ہی یوکی لپٹس کے باغ میں گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔اس کی شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی۔اس کے والد نے گاؤں کے ہی چھوٹکؤ نام کے ایک شخص پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔تلاشی کے دوران اس کے گھر سے رسی ،اوڑھنی بھی برآمد ہوئی ہے ، جس پر بال لگے ہوئے ملے ہیں۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی ہیں۔