زاہدان میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران کے کمانڈر شہید ہو گئے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں کل نماز جمعہ کے بعد مسجد مکی کے قریب دہشتگردوں اور شرپسندوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس کے صوبائی کمانڈر «سیدعلی موسوی» شہید ہو گئے۔









