دمشق، یکم ستمبر ؛ شام کے دارا صوبہ میں دہشت گردوں نے سرکاری ایجنسیوں اور مقامی فوج پر حملہ کیا جس میں 4فوجیوں کی موت ہوگئی اور تقریباً 8 دیگر زخمی ہوگئے ۔
File Photo
شام میں متحارب فریقوں کے درمیان مصالحت کے روسی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل وادیم کلت نےمنگل کو یہ جانکاری دی۔
مسٹر کلت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ دارا کے دارلبلد علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔ کئی سرکاری ایجنسیوں اور قانون و انتظام بنائے رکھنے کے لئے تعینات سرکاری دستوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں چار شامی فوجوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔