غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس جارحیت میں زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 295 ہو گئي ہے۔









