نئی دہلی،23 اکتوبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کرنے کی مہم میں 22 اکتوبر کو ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی 14 لاکھ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے گئے جس سے جانچوں کی مجموعی تعداد 10کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں ایک دن میں تیسری بار 14 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 23 اکتوبر کو جاری اعدادوشمارکےمطابق ملک میں 22 اکتوبر تک کورونا نمونوں کی جانچ کی مجموعی تعداد 10 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 85 تک پہنچ گئی۔ اس میں22 اکتوبر کو ہونے والے 14 لاکھ 42 ہزار 722 ٹسٹ بھی شامل ہیں۔
ملک میں فی 10لاکھ کی آبادی میں کورونا ٹسٹوں کی اوسطا 72 ہزار 441 ہوچکی ہے۔ 22 اکتوبرکو ایک دن میں 14 لاکھ 69 ہزار 984 جانچ کی گئی۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کو یہ تعداد 14 لاکھ 23 ہزار 52 تھی۔