نئی دہلی ، 17 ستمبر ( یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ 19 کے ملک میں بڑھتے تباہ کن پھیلاؤ کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کورونا جانچ کی مہم میں 16 ستمبر کو مجموعی جانچ کی تعداد چھ کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 16 ستمبر تک کورونا وائرس کے مجموعی 6،05،65،728 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ کونسل کے مطابق 16 ستمبر کو مسلسل دوسرے دن میں 11 لاکھ 11،36،613 سے زیادہ وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ 15 ستمبر کو 11،16،842 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ۔
ملک میں 3 ستمبر کے اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ۔ یہ ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں سب سے زائد جانچ کا ریکارڈ ہے۔