واشنگٹن ، 13 جون امریکہ میں صوبہ ٹیکساس کے آسٹن شہر میں ہفتے کے روز ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے دو مشتبہ افراد میں سے ایک کو حراست میں لیا ہے۔ اس فائرنگ میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
پولیس نے ہفتے کے روز کہا ’’ اس وقت ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے ۔ دوسرا مشتبہ مفرور ہے۔ آسٹن پولیس محکمہ مشتبہ کی گرفتاری میں مدد کرنے کےلئے یو ایس مارشلز لون اسٹار فیوزیٹو ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے ۔ ہم اس معاملے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور دوسرے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے‘‘۔
اس سے قبل قائم مقام آسٹن پولیس کےچیف جوزف چاکون نے کہا تھا کہ ہفتے کے روزدوپہر تقریبا 1:30 بجے فائرنگ ہوئی ۔ پہلے پولیس نے گولی لگنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 بتائی تھی۔
بعد میں آسٹن شہر کے عہدیداروں نے ٹویٹر پربتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔ پولیس نے تقریباََ سبھی کو معصوم راہگیرمانا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ یہ ایک الگ واقعہ تھا اور دو مشتبہ افراد کی تلاش جاری تھی ۔ فائرنگ کی وجہ واضح نہیں ہو پائی ہے ۔