ممبئی : جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آنے والی فلم جنا نایگن 9 جنوری 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ایچ ونوتھ کی ہدایت کاری اور کے وی این پروڈکشن کی حمایت یافتہ، فلم جنا نایگن مکر سنکرانتی اور پونگل (14 جنوری، 2026) سے عین قبل ریلیزاور باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
اس فلم کے فرسٹ لک پوسٹر نے انٹرنیٹ پردھوم مچادی ہے، جس میں وجے کو کھڑے ہو کر روشنیوں سے جگمگاتے ہجوم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کے مداحوں کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کی علامت ہے۔
جنا نایگن، جس کا مطلب ہے عوام کا لیڈر، وجے کی زندگی سے بڑی چمک کی بالکل عکاسی کرتا ہے، جوان کی حقیقی زندگی کے اثرات کے ساتھ ان کی سنیما میراث کا بھی احترام کرتا ہے۔
کے وی این پروڈکشنز اور فارس فلم نے دنیا بھر میں ریلیز کی حکمت عملی وضع کی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تھلاپتی وجے کی آخری سنیمائی فلم دنیا کے کونے کونے تک پہنچے۔ چنئی ہو یا شکاگو، ممبئی ہو یا میلبورن، شائقین اکٹھے ہو کر تاریخ بنتے دیکھیں گے۔