نئی دہلی ، 15 اپریل؛مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اب تک ہم کمیونٹی انفیکشن کے مرحلے پر نہیں آئے ہیں اور یہ سب کچھ پہلے سے کی گئی تیاری اور پہلے مرحلہ میں ہی کئے گئے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کا نتیجہ ہے۔







