سہارنپور : بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ ان قوانین کو منسوخ نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ بی کے یو نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال سے جاری احتجاج کے دوران شہید ہونے والے 700 کسانوں کو بھی وہی معاوضہ اور سہولیات فراہم کی جائیں جو فوجیوں کے شہیدوں کو دی جاتی ہیں۔
بی کے آئی یو کے اتر پردیش کے نائب صدر اور سہارنپور کے کارگذار ضلع صدر چودھری ونے کمار نے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نے آج تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے، یہ ملک اور کسانوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔