لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے سبھی سات مراحل کی ووٹنگ کا پیر کو اختتام پذیر ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس پی کی حکومت سازی کے اعتماد کا اظہار کیا۔
اکھلیش نے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد کہا کہ اترپردیش کے رائے دہندگان خاص کر نوجوانوں ایس پی اتحاد کی جیت کو اکثریت سے بہت آگے لے گئے ہیں۔
اس کے لئے انہوں نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’ہم حکومت بنا رہے ہیں‘۔