معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح سال 2020 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا بھر کی 100 شخصیات کی فہرست جاری کردی۔
’فوربز‘ فہرست کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی شوبز و کھیل کے شعبے کی شخصیات کی کمائی میں واضح کمی دیکھی گئی جب کہ اس سال مجموعی طور پر 100 شخصیات نے گزشتہ سال کے مقابلے 20 کروڑ ڈالر کم کمائی کی۔









