کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا کے قدیم ترین اور مقبول ترین فلم فیسٹیولز میں سے ایک ’وینس‘ فیسٹیول کا 77واں میلہ جاری ہے۔
اٹلی کے شہر وینس میں یہ میلہ 2 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گا، عام طور پر وینس فلم فیسٹیول 2 ہفتوں تک جاری رہتا ہے تاہم اس بار اسے 10 دن تک محدود رکھا گیا ہے۔
میلے کے پہلے دن 2 ستمبر کو 8 فلموں کی نمائش کی گی، جس میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے مجموعی طور پر 12 ستمبر تک 5 درجن فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
’وینس‘ فلم فیسٹیول یورپ میں رواں سال منعقد ہونے والا پہلا فلمی میلہ ہے جو کورونا کی وبا کے باوجود منعقد ہوا ہے۔