ان دنوں پورا ملک کورونا وائرس سے جوجھ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس کے معاملات کم نہیں ہورہے ہیں۔ آئے دن نئے کیس آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیہ جیت دبے کی 54 سالہ والدہ کوروناوائرس ٹیسٹ کے بعد کورونا پوزیٹیو پائی گئیں۔
ستیہ جیت دبے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اسپتال میں بستر ملنے کے بعد بھی ان کی والدہ کو کس طرح پریشانی ہوئی۔
اداکار ستیہ جیت دبے نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ان کی 54 سالہ ماں کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ماں کو مئیگرین کی پریشانی ہے اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے انہیں تیز بخار آیا تھا۔ اس کے علاوہ سردی لگنا، الٹی آنا اور جس میں درد جیسی پریشانیاں بھی شروع ہوگئیں۔
جب ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کوروناپازیٹو پائی گئیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا کہ کیسے ان کی ماں کو داخل کوانے کیلئے بیڈ نہیں مل رہا تھا جس کے بعد انہیں اپنے اداکار ہونے کا استعمال کرنا پڑا۔
اس رپورٹ کے مطابق ستیہ جیت دبے نے بتایا۔ ‘ایک بیٹے کے طور پر میں انہیں آرام کے معاملے میں سارا سکون دینا چاہتا تھا لیکن اگر آپ موجودہ حالات سے گزرتے ہیں تو دیکھیں گے ابھی اسپتال میں بستر ڈھونڈنا ناممکن ہے۔ بھگوان کا شکریہ ہے کہ میں جو کام کرتا ہوں اور جن لوگوں کے ساتھ کرتا ہوں اس کا فائدہ ہوا۔ میں نے کچھ لوگوں کو کال کیا اور انہوں نے میری مدد کی۔’