کرسٹوفر کولمبس ایک بحری مہم جو تھا جس نے پندرہویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا تھا۔ مگر امریکہ کا پتہ لگانے والے اس مہم جو کا مجسمہ بھی آجکل نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کر رہے امریکیوں کے عتاب سے محفوظ نہ رہ سکا اور انہوں نے اس کے مجسمے کو آگ لگا کر اسے دریا میں ڈال دیا۔
البتہ کولمبس کا مجسمہ امریکہ کے مختلف شہروں میں مختلف شکلوں میں مظاہرین کے عتاب کا نشانہ بنا، کہیں تو اس کا سر توڑ دیا گیا، کہیں اسے سرنگوں کرنے پر اکتفا کیا گیااور کہیں سرنگوں کرنے کے بعد اس میں آگ لگا کر اسے دریا میں ڈبو دیا گیا۔