واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں غزہ میں امداد کی لائن میں لگے فلسطینیوں پر حملے اور اس میں جانی نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے پہلے ملٹری ائیرڈروپ کے ذریعے غزہ میں کھانے اور دیگر سپلائی کا اعلان کیا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی ائیر ڈروپ آنے والے دنوں میں یہ کام انجام دے گا، غزہ میں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا یہ کام کرے گا، غزہ میں امداد کا تسلسل کہیں بھی پورا نہیں ہوا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کچھ ایسے ممکنات پر بھی غور کررہا ہے جس میں سمندر کے ذریعے راہداری بناکر بڑی تعداد میں امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے زور دیا ہےکہ ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد کی تقسیم ایک مستحکم اقدام ہوگا، اس ضمن میں پہلا ملٹری ائیرڈروپ تیار کھانوں پر مشتمل ہوگا اور یہ سلسلہ صرف ایک مرتبہ کے لیے نہیں ہوگا۔
امریکی حکام کہنا تھاکہ ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد کی تقسیم آئندہ دنوں میں شروع کردی جائے گی۔اس سے قبل اردن اور فرانس پہلے ہی غزہ میں فضاء کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ کی پٹی پر 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد لوگ آباد ہیں جس میں اسے ایک تہائی آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز امدادی سامان کے لیے جانے والے فلسطینیوں پر حملے کیے جس میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔