امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیلنے لگ گیا۔
خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور عراق کی جامعہ بغداد کے طلبہ بھی غزہ حامی احتجاج کا حصہ بن گئے ہیں۔









