حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے ایک اور موقع فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ سرکاری سکیم کے تحت بقیہ حج کوٹے کیلئے آئندہ قرعہ اندازی میں پھر قسمت آزمائی کرسکیں۔
حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزار ایک بار پھر قسمت آزمائیں
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مذہبی امور کی وزارت نے واضح کیاہے کہ گزشتہ جمعرات کو قرعہ اندازی میں جن درخواست گزاروں کے نام نہیں نکلے وہ سرکاری سکیم کے تحت بقیہ حج کوٹے کیلئے آئندہ قرعہ اندازی میں پھر قسمت آزمائی کرسکتے ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پیشکش صرف ان درخواست دہندگان کیلئے ہے جو بنکوں میں اپنی درخواست کے ساتھ جمع کردہ رقوم واپس نہیں لیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت بقیہ سترہ فیصد کوٹے پر قرعہ اندازی نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر عرضداشت پر فیصلے کے بعد ہوگی۔