جموں، 26 نومبر ؛ فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے بھمبر گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پردہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے ۔
File Photo
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں نے بھمبر گلی میں لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا ’’ ہندوستانی فوج کے چوکس اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔