حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں روضہ اطہر کے قالین تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو مسجد نبوی میں خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے مسجد نبوی کے زائرین کو بہترین خدمات اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں روضہ اطہر کے قالین بدل دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ‘روزہ اطہر میں نئے اور انتہائی نفیس قالین بچھائے گئے ہیں’۔
اس سے قبل حرمین شریفین انتظامیہ نے کہاتھا کہ مطاف عمرہ زائرین کیلیے خصوصی ہوگا۔ اوپری منزل سے صرف طواف کرنے والے زائرین ہی خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔
حرمین انتظامیہ نےکہاہےکہ عمرہ زائرین کی حفاظت اور مناسک کی آسانی سےادائیگی کیلیے مطاف کو مختص کیا جارہاہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’’صرف مطاف میں طواف ہوگا، نمازی مختلف مصلوں میں جاکر نماز پڑھیں‘‘۔