نئی دہلی ، 26 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ ہنر کی شناخت سودیشی کی شان کا پرفیکٹ اورمقبول عام پلیٹ فارم ہے۔
ملک بھر میں ہنرمندوں کے 28 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 26 مارچ سے 4 اپریل تک کلا اکیڈمی ، کیمپل ، پنجی (گوا) میں کیا جارہا ہے۔
اس’ہنر ہاٹ‘ کا باضابطہ افتتاح کل 27 مارچ کو اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور گوا کے وزیراعلی ڈاکٹرپرمود ساونت کے ہاتھوں کلا اکیڈمی، کیمپل، پنجی میں ہوگا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر شریپڈ نائک ، راجیہ سبھا کے رکن ونئے دینو تندولکر ، رکن پارلیمنٹ فرانسسکو سرڈنھا ، گوا کے نائب وزیر اعلی چندرکانت کاؤلیکر ، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری پی کے۔ داس ، سینئر ایڈیشنل سکریٹری ایس کے کے دیو برمن ، چیئرمین پی کے ٹھاکر اور دیگر معززین شریک ہوں گے۔