صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی الاسراء یونیورسٹی پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔ فلسطینی ذرائغ ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ کی الاسراء یونیورسٹی کی عمارت پر حملہ کیا اور اسے تباہ کردیا۔
الاسراء یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس یونیورسٹی پر صیہونی فوجیون کے حملے کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس یونیورسٹی میں تین ہزار سے زیادہ تاریخی اور قدیمی آثار رکھے ہوئے تھے۔
الاسراء یونیورسٹی دوہزار چودہ میں غزہ میں قائم کی گئی تھی۔ اس یونیورسٹی کا ایک مرکزی دفتر شہر غزہ کے الطفاح محلے میں ہے اور الاسراء یونیورسٹی، عرب یونیورسٹی، عالم اسلام کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی یونین، اسلامی دنیا کی یونیورسٹیوں کی یونین سائنسی اداروں کی عالمی یونین اور یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی یونین کی رکن ہے۔