نئی دہلی،5 اکتوبر(یواین آئی) ملک میں عالمی وباکووڈ ۔19 کی روک تھام کیلئے چلائی جانے والی مہم میں فی 10 لاکھ آبادی میں کورونا وائرس کی جانچ کی اوسط 58 ہزارہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 4 اکتوبر کو کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی تعداد 9،89،860 رہی جس سے مجموعی تعداد 7،99،82،394 تک پہنچ گئی۔ اس طرح ملک میں فی 10لاکھ آبادی میں کوروناٹسٹنگ کی اوسط 57،921 ہے۔
24 ستمبر کو بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یومیہ کی بنیاد پر ریکارڈ 14،92،409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیاتھا۔
یاد رہےملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔