ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے شائقین کی تعداد سوشل میڈیا پر 60کروڑ ہوگئی ہے ۔امیتابھ بچن بھی اپنے چاہنے والوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ وہ آج جوبھی ہیں اپنے شائقین اور چاہنے والوں کی وجہ سے ہی ہیں۔
امیتابھ آئے دن اپنے سوشل میڈیا پر پرستاروں سے باتیں کرتے رہتے ہیں۔امیتابھ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے فالوورس کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور اب ان کی تعداد 60کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔
امیتابھ کے فیس بک پر ان کے فالوورس کی تعداد 26کروڑ ہوگئی ہے اور اس کے بعد امیتابھ نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک ٹویٹر اور بلاگ کو ملاکر 60کروڑ لوگ انہیں فالو کررہے ہیں۔امیتابھ نے اپنے پرستاروں کو اس کے لئے شکریہ بھی اداکیا ہے ۔