جون پور: اترپردیش میں جون پور کے میر گنج علاقہ میں دن بھر لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بینک سے پیسہ نہ ملنے پر کسان کی صدمہ سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ بامی گاؤں میں رہنے والے موہن اپادھیائے میر گنج علاقہ کے بندھواں بازار میں واقع یونین بینک سے پیسہ نکالنے کے لئے کل صبح ہی قطار میں جاکر کھڑے ہوگئے تھے ۔
لیکن شام کو جب ان کا نمبر آیا تو بینک عمہ نے کہا کہ پیسہ ختم ہوگیا ہے ۔ یہ سن کر موہن لال بیہوش ہوکر گر پڑے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ان کے گھر والوں کو دی گئی۔کسان کو مچھلی شہر طبی مرکز پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ گھر والوں کے مطابق مرنے والے کو پیسہ کی سخت ضرورت تھی اور اس کے لئے وہ علی الصبح ہی قطار میں کھڑے ہوگئے تھے ۔