صیہونی فوج نے اتوار کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ طریقے سے بمباری کا آغاز کیا ہے۔
حماس کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات سو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ “سلامہ معروف” نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں شدید بمباری اور توپخانے کے حملوں میں سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
سلامہ معروف نے کہا کہ صیہونی فوج غزہ میں ہر جگہ جرائم کر رہی ہے اور کوئی بھی علاقہ غاصبوں کے حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔ فلسطین کے میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری سے غزہ کا 80 فیصد امدادی اور بچاؤ کا سازوسامان تباہ ہو گیا ہے۔