مظفر نگر : ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں ٓاج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران نے ضلع انتظامیہ کو گورنر کے نام میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منصور پور تھانہ عالقے کے گاؤں کھوباپور میں واقع نیہا پبلک اسکول میں مسلم بچے کے تھپڑ مروانے کا جو ویڈیو وائرل ہوا یہ بے حد شرمناک ہے۔
ہم مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس اسکول کی منظورئ رد کرکے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے گاؤں میں سرکاری اسکول بنانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم کا کوئی نقصان نہ ہو۔