نئی دہلی : نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے یو پی آئی کے حوالے سے ایک بڑی ہدایت جاری کی ہے۔ یوپی آئی کا آپریشن کرنے والے ادارہ نے فون پے اور گوگل پے جیسے تھرڈ پارٹی ایپس اور بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی یوپی آئی آئی ڈی کو بند کریں، جن میں ایک سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا ہے۔
ایسا کرنے سے پہلے یوزرس کو ای میل یا میسیج کے ذریعہ نوٹیفنیشن بھی بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ این پی سی آئی نے اس کیلئے 31 دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔
این پی سی آئی کے اس قدم سے یوپی آئی ٹرانزیکشن کے مزید محفوظ ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ کئی غلط ٹرانزیکشن پر بھی روک لگے گی ۔ ہدایت کے بعد اب سبھی ایپس اور بینک غیر فعال صارفین کی پو پی آئی آئی ڈی اور اس سے وابستہ موبائل نمبر کو ویریفائی کریں گے ۔ ایک سال اگر کوئی کریڈٹ یا پھر ڈیبٹ نہیں ہوا تو یو پی آئی آئی ڈی کو بند کردیا جائے گا۔
اگر ایک سال سے کسی بھی طرح کا اس آئی ڈی سے نہیں ہوا ہے تو اس کو بند کردیا جائے گا۔ نئے سال سے صارفین ان آئی ڈیز سے ٹرانزیکشن نہیں کرپائیں گے۔ این پی سی آئی کو غلط ٹرانزیکشن کی کئی شکایتیں ملی ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے ۔
کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنا موبائل نمبر بدلتے ہیں اور اس سے وابستہ یو پی آئی کو بند نہیں کرتے ہیں ۔ یہ نمبر کسی اور شخص کو مل جاتا ہے اور یوپی آئی ڈی وہاں ایکٹیویٹ رہتی ہے۔ ایسے میں اس نمبر پر اگر کسی نے پیسے بھیجے تو وہ اس شخص کو ملیں گے، جس کے پاس اب وہ نمبر ہے۔
کیا ہے یوپی آئی
یوپی آئی کا فل فارم Unified Payment Interface (UPI) ہے ۔ یہ فورا آن لائن پیمنٹ کا بے مثال طریقہ ہے۔ یو پی آئی کو بنانے اور چلانے والی این پی سی آئی ہے ۔ آپ بھیم، گوگل پے، فون پے یا کسی بھی بینک ایپ پر یو پی آئی آئی ڈی بنا کر اس کا اسعتمال کرسکتے ہیں ۔ یو پی آئی استعمال کرنے کیلئے کوئی اضافی چارج نہیں دینا ہوتا ہے۔