لکھنؤ ۱۸ جنوری : دختر پیغمبر خدا حضرت فاطمہ زہر کی شہادت کے موقع پر امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج میں دفتر مقام معظم رہبری دہلی کی جانب سے دوروزہ عزائے فاطمیہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔پہلی مجلس کوحجۃ الاسلام مولانا سید حمیدالحسن صاحب نے خطاب کیا اور آخری مجلس کو حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب نے خطاب فرمایا ۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ اسلام کا تصور عباد ت اور دوسرے مذاہب کےتصور عباد ت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ دیگر مذاہب میں تنہائی اور رہبانیت کو عبادت کے لئے لازم قرار دیا گیاہے۔