انہوں نے کہاکہ “وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ایک عالیشان بھگوان رام کامندر 500سالوں کے طویل انتظار کے بعد تعمیرکیاجارہا ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کے 20بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں پرامن’ خوشحالی’بھائی چارہ’ اور عوامی فلاح وبہبود کے کام کئے جارہے ہیں”۔
لکھنو۔ شہر کو ایک مذہبی’ ویدک اور روحانی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لئے اپنے انتظامیہ کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ بی جے پی کی”ڈبل انجن” حکومت ایوھیا میں بھگوان رام کے جائے پیدائش کے کوعالمی سیاحت مراکز بنائے گی۔
چیف منسٹر نے ایودھیا میں 1057کروڑ کی لاگت کے 46ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کیا اور “پربودجہان سمیلین” سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شہر “دنیا کے سامنے نئے ہندوستان اور نئے اترپردیش” کے طور پر دیکھایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ “ایودھیا کی ترقی کے لئے مرکز اورریاستی حکومت کی جانب سے 30,000کروڑ روپئے کے پراجکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ڈبل انجن حکومت اس شہر کے مجموعی ترقی کے لئے پابند عہد ہے”۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ “حکومت اس مقام کے صرف مذہبی تہذیبی اورروحانی اہمیت کو ہی فروغ نہیں دے رہی ہے بلکہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے بنیادی سہولتوں کو بھی ترقی دیگی۔
بھگوان رام کے جائے پیدائش عالمی سیاحتی مرکز بنے گا نئے ہندوستان اور نئے اترپردیش کو دنیابھر میں متعارف کروائے گا”۔اس موقع پر چیف منسٹرنے چابیاں’ چیکس اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم حکومت کے مختلف اسکیمات سے استفادہ کنندگان میں تقسیم کی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ایک عالیشان بھگوان رام کامندر 500سالوں کے طویل انتظار کے بعد تعمیرکیاجارہا ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کے 20بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں پرامن’ خوشحالی’بھائی چارہ’ اور عوامی فلاح وبہبود کے کام کئے جارہے ہیں”۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ مندر کی تعمیر وزیراعظم مودی کے مضبوط ارادے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ “ہمیں 2047میں اس ملک میں رہنے کی خواہش کے ساتھ ایودھیا اترپردیش کے نظریاتی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں ذمہ دار شہریوں کی طرح اپنے فرائض کو انجام دینااور مجموعی طور پر ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے”۔
اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ادتیہ ناتھ کہا کہ سڑکیں سڑکیں چوڑی’ لٹکتے تار نکالے اور بنیادی سہولتیں شہریوں کی سہولت کے لئے فراہم جارہی ہیں’ اس میں بس اسٹیشنس بھی شامل ہیں”۔
انہوں نے سابق کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ “ایودھیا میں 2017کے انتخابات سے قبل اندھیرا تھا تاہم آج ایل ای ڈی لائٹس چمک رہی ہیں اور برقی کی بلاوقفہ سربراہی جاری ہے”۔
چیف منسٹرنے کہاکہ اترپردیش میں قانو ن کی حکمرانی نافذ کی جاچکی ہے اورجو لوگ “داداس” بن کرگھومتے تھے تووہ آج سر جھکا کر گاڑیاں چلارہے ہیں”۔