لکھنؤ: سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس جھوٹے دعووں اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کے دس سال میں یو پی ترقی کے معاملے میں پچھڑ گیا ہے۔
بی جے پی حکومت میںاترپردیش میں ابھی تک کوئی بڑی صنعت یا کوئی کمپنی نہیں لگی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ گراؤنڈ بریکنگ سیریمنی دکھاوا ہے۔ بی جے پی یہ سب الیکشن دیکھ کر رہی ہے۔ حکومت نے گراؤنڈ بریکنگ کا پروگرام چھ مہینے قبل کیوں نہیں منعقد کیا۔ اگر سرمایہ کاری کیلئے کوئی سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں تو پہلےبھی آسکتا تھا لیکن اب الیکشن آ گیا ہے ، عوام میں دکھاواکرنا ہےاس لئے گراؤنڈ بریکنگ سیریمنی کر رہے ہیں۔
ایس پی رہنما آچاریہ نریندر دیو کی برسی پر گلپوشی کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت بتائے کہ ا س سے قبل جو انسویسٹرس میٹ اور گراؤنڈ بریکنگ پروگرام ہوا تھا اس میں کتنی سرمایہ کاری آئی تھی اور کتنے نوجوانوں کو روزگار ملا اس کا جواب کون دے گا؟بی جے پی حکومت عوام کو جھوٹے خواب دکھا رہی ہے۔
وہ سب سماجوادی حکومت کی دین ہے۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کےسبب سماجی، اقتصادی، عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔ غریب مزید غریب ہو رہا ہے بی جے پی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
مہنگائی، بیروزگاری سے عوام پریشان ہیں، حالت یہ ہے کہ ملک کی 80کروڑ آبادی سرکاری راشن پر منحصر ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری سے عام آدمی پریشان ہے۔ ملک کی املاک کے بڑے حصہ پر کچھ سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔ سرمایہ داروں کی املاک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غریب کی اقتصادی حالت بگڑتی جا رہی ہے،
کسان قرض میں ڈوبتا جا رہا ہے، تاجر استحصال کے شکار ہیں ، بی جے پی حکومت کے 10سال میں ملک میں غریبی اور اقتصادی تنگی سے ایک لاکھ سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔