جے پور: راجستھان میں حکومت بنتے ہی ریاست کی نئی بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کو جھٹکا دیتے ہوئے ‘راجیو گاندھی یووا مترا انٹرنشپ پروگرام’ کو بند کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق، یہ اسکیم 31 دسمبر 2023 کے بعد مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔ اس اسکیم کے بند کئے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔









