یوکرین کے مشہور گلوکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ گلوکار اینڈی کارٹ رائٹ کی اہلیہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش روس میں ان کی فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
ان کی اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے سینٹ پیٹرزبرگ میں حد سے زیادہ منشیات کا استعمال کیا تھا۔









