بارہ بنکی : 10 دن قبل مشتبہ طور سے غائب ہوئے 28 سالہ نوجوان کی لاش کلیانی ندی کے کنارے واقع جھاڑی سے برآمد ہوئی۔ اطلاع پر پہنچے کنبہ والوں نے کپڑوں سے متوفی کی شناخت کی۔
پولیس نے پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ واضح ہوکہ گذشتہ 15ستمبر کی صبح تھانہ و قصبہ صفدر گنج کے رہنے والے ہریش چندر گپتا کا 28 سالہ بیٹا شیو پرساد گاؤں کے نزدیک سے ہی بہہ رہی کلیانی ندی کے کنارے رفع حاجت کیلئے گیا تھا۔
کافی دیر تک واپس نہ لوٹنے پر کنبہ والوں نے کافی تلاش کیا، مگر پتہ نہ چلنے پر بیوہ ماں مینا دیوی نے صفدر گنج پولیس کو تحریر دی۔ ندی کے کنارے نوجوان کی چپل دیکھ کر کنبہ والوں اور پولیس نے نوجوان کے ڈوبے کا شک ظاہر کرتے ہوئے ندی میں غوطہ خوروں کی مدد سے کافی تلاش کیا، مگر 3 دن قبل ہوئی بھاری بارش کے سبب ڈوبے نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا۔
آخرکار کنبہ والے اور پولیس ندی میں پانی کم ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ ندی میں پانی کم ہونے پر بدھ کی صبح لوگ جب موضع کڑی سے تھوڑی دور پر واقع پرشورام کی باغ کی طرف رفع حاجت کیلئے گئے تو جھاڑیوں میں پھنسی لاش کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نوجوان کی ماں نے کپڑوں سے اپنے بیٹے کی شناخت کی۔ پولیس نے پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔