بارہ بنکی: صفدر گنج تھانہ علاقہ کے موضع پیارے پور سریا کے رہنے والے 35 سالہ نوجوان کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے بعد دفنائی گئی لاش کو ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔
صفدر گنج تھانہ علاقہ کے موضع پیارے پور سریا کے رہنے والے 35 سالہ سلیمان ولد ملہے جو شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ قانون گویان میں بیوی کے ساتھ کرائے پر مکان لے کر رہتا تھا۔
3/4 دسمبر 2022 کی رات کو سلیمان کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ اس دوران ہارٹ اٹیک کی بات سامنے آنے کے سبب موضع پیارے پور سریا میں بانس کوٹھی کے نزدیک دفن کردیا گیا تھا۔
حادثہ کے کچھ دن بعد متوفی کے بھائی کے کرائے کے مکان پر پہنچی بہن روبی کو معاملہ مشتبہ لگنے پر گذشتہ دسمبر ماہ میں مقدمہ نمبر1251 دفعہ 302، 504، 506 کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی ایم کے حکم پر ایس ڈی ایم صدر وجے کمار دیویدی کی موجودگی میں شہر کوتوال اجے کمار ترپاٹھی اور چوکی انچارج اجے کمار پانڈے نے لاش کو قبر سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا ہے۔