لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک لندن میں مہم سے قبل اسکائی نیوز کے صحافی کو باہر پھینکوا دیا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن کے وزیر اعظم رشی سونک کو ایکس سیل سینٹر میں مہم ریلی میں شرکت کرنا تھی، جبکہ یہ مہم لائیو ٹی وی پر لانچ ہونے جا رہی تھی۔تاہم اسکائی نیوز کے صحافی ڈیرن مک کیفرے کو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے تقریب سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
کوریڈور میں انتظار کرتے صحافی اور ان کے کیمرہ کریو کو سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی باہر نکالا، جبکہ صحافی اور ان کی ٹیم کا سامان اندر روم میں ہی موجود تھا جہاں تقریب ہونے والی تھی۔
واقعے کے دوران صحافی مک کیفرے اطمینان بخش دکھائی دیے، جبکہ صحافی کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے زبردستی ہٹایا گیا ہے۔
واضح رہے اسی تقریب کے دوران وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے قبل از انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 4 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں۔