نئی دہلی:پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے اور یکم فروری کو سال 2017-18 کا عام بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے ۔ آج صبح یہاں ہوئی کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے نو فروری تک ہوگا ۔ 31 جنوری کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ جبکہ یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔
نو فروری کو بجٹ اجلاس کا درمیانی وقفہ ہوگا ۔ اس بار ریل بجٹ الگ سے پیش نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سال سے بجٹ اجلاس پہلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے اگلے مالی سال کے لیے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے لئے فنڈ وقت پر جاری کئے جاسکیں گے اور ترقیاتی کام تیزی سے ہو سکیں گے ۔