کانپور: میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ شہر میں ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم چلائی جارہی ہے، اسی سلسلہ میں جوہی نہریاسے کھلواپل تک میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کرایا۔
عام لوگوں کو جام سے نجات دلانے کیلئے یہ قبضہ ہٹاؤ مہم چلائی جارہی ہے،دوسری جانب ریل کراسنگ پر گاٹر خستہ حال ہونے کے سبب چار مہینے کیلئے جوہی کھلواپل بند ہورہا ہے۔
ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم کے دوران ریہڑی پٹری والوںمیں بھی کافی غصہ پایاجارہا ہے۔ متبادل نظم کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ بھی کیاگیا،اسی دوران کانپور پولیس اور ٹریفک محکمہ کے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان قبضہ ہٹاؤ مہم چلائی گئی۔