باندہ : ضلع کے ببیرو تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کوا س کے گھر کے اندر ہی گولی مارکرقتل کردیا ہے اور فرار ہوگئے ۔ہفتہ کو ملی جانکاری پر ایس پی سمیت دیگر افسران فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور موقع واردات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ایس پی انکر اگروال نے آج بتایا کہ ببیرو تھانہ علاقے کے پرسولی گاؤں میں گذشتہ رات رمیش سنگھ کے 24سالہ بیٹے انل سنگھ کی نامعلوم لوگوں نے گولی مارکرقتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع پر اہل خانہ کے ذریعہ ہفتہ کودی گئی۔ اطلاع پر پہنچی فارنسک ،سرویلانس اور ایس او جی سمیت سبھی ٹیموں نے اعلی افسران کی دیکھ بھال میں موقع واردات کا معائنہ کیا۔
اورلاش کوقبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
ایس پی نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر موقع واردات کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی گئی ہے اورپوسٹ مارٹم رپورٹ و معائنہ معاملے میں ملے شواہد کی بنیاد پر واردات کاجلد ازجلدانکشاف ہوگا اور آگے کی کاروائی کی جائے گی۔