لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اعظم گڑھ و رامپور کے پارلیمانی ضمنی انتخابات کے نتائج کو دورس پیغام کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نتائج نے یہ پیغام دیا ہے کہ بی جے پی سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 80 کی 80سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرانے کے لئے منظم طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
بی جے پی کی ریاستی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا’ ڈبل انجن حکومت کو ضمنی انتخابات میں ڈبل جیت ملی ہے۔
یہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی و ریاستی لیڈر شپ کا نتیجہ ہے۔