پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی پولیس نے جمعہ کی تاخیر شام بڑودہ اتر پردیش گرامین بینک برانچ کندھئی مدھوپور میں ہوئے گھپلے کی شکایت پر سبھی بینک ملازمین کے خلاف فریب دہی سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔
ایس ایچ او سنجئے شرما نے بتایا کہ بینک کی صارفین رخشانہ نے دی گئی شکایت میں الزامات عائد کیا ہے کہ اس نے بینک میں جو رقم جمع کی ہے وہ جمع سلپ پر تو درج ہے لیکن اس کے کھاتہ میں رقم درج نہیں کی گئی ۔اس کا 60 ہزار روپیہ کا گھپلہ ہے ۔اسی طرح متعدد صارفین کی گھپلہ کی شکایت ہے ۔
شکایت پر سبھی بینک ملازمین کے خلاف کیس درج کر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔