لکھنو، 5جون (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتاپ گڑھ کے نواب گنج علاقہ میں آج صبح کار اور کنٹینر کے ٹکراجانے سے 9لوگو ں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے حادثہ میں زخمی ہوئے شخص کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے کہ پرتاپ گڑھ کے نواب گنج علاقہ میں راجستھان کے بھیواڈی سے بہار کے بھوجپور جارہی اسکارپیو اور کنٹینر کے ٹکراجانے سے نو لوگوں کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا تھا۔