بھنڈ : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں مختلف محکموں کے افسران کی میٹنگ کی اور بھنڈ میں اپنے قیام کے دوران ضروری ہدایات دیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر چوہان نے افسران کو راشن کی تقسیم کے مناسب نظام کو برقرار رکھنے اور اس کام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سروے کرانے کے بعد اہل مستحقین کے نام شامل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔