کنگ چارلس کو 6 مئی 2023 کو ان کی تاجپوشی کی تقریب سے پہلے ایک انوکھے انداز میں منایا جا رہا ہے۔غیر ملکی نیوز کے مطابق اگلے ہفتے ویسٹ منسٹر ایبی میں ان کی تاریخی تاجپوشی سے پہلے کے دنوں میں، بادشاہ کا لائف سائز کا مجسمہ 17 لیٹر سے زیادہ پگھلی ہوئی سیلیبریشن چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔ یہ مجسمہ، جسے چاکلیٹرز اور ماڈل بنانے والوں کی ایک ماہر ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے، اس کا وزن 23 کلوگرام سے زیادہ ہے اور اسے بنانے میں چار ہفتے لگے۔









