جالندھر: پنجاب کرسچن موومنٹ (پی سی ایم) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں اے اے پی کی حکومت بنتی ہے توتبدیلی مذہب پرپابندی لگانے کے لئے بل پاس کیا جائے گا۔
پی سی ایم کے ریاستی صدر پردھان حمید مسیح نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 میں ہر شخص کو مذہب تبدیل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے نیزاس کی پیروی کرنے کا حق ہے۔
انہوں نے عام آدمی پارٹی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ‘بی’ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسچن موومنٹ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔